Voicepk.netVoicepk.netVoicepk.net
Font ResizerAa
  • News
    • National
    • Punjab
    • Sindh
    • Khyber Pakhtunkhwa
    • Federal Territory
    • Gilgit-Baltistan
    • Balochistan
    • Azad Jammu Kashmir
    • World
  • Exclusive Shows
    • Frontline Pakistan
    • Rights Watch
  • In Focus
    • Opinion
    • Features
    • Webinars
  • Climate Watch
  • Exclusives
    • Documentaries
    • Rights Guide
  • Events
    • AJCONF
    • Other
  • About Us
    • AGHS Legal Aid Cell
    • Our Team
    • Contact
  • اردو ویب سائٹ
Reading: ربڑ کے پائپ کے تشدد سے گھریلو ملازم ہلاک، پانچ افراد گرفتار
Share
Font ResizerAa
Voicepk.netVoicepk.net
  • News
  • Exclusive Shows
  • In Focus
  • Climate Watch
  • Exclusives
  • Events
  • About Us
  • اردو ویب سائٹ
Search here....
  • News
    • National
    • Punjab
    • Sindh
    • Khyber Pakhtunkhwa
    • Federal Territory
    • Gilgit-Baltistan
    • Balochistan
    • Azad Jammu Kashmir
    • World
  • Exclusive Shows
    • Frontline Pakistan
    • Rights Watch
  • In Focus
    • Opinion
    • Features
    • Webinars
  • Climate Watch
  • Exclusives
    • Documentaries
    • Rights Guide
  • Events
    • AJCONF
    • Other
  • About Us
    • AGHS Legal Aid Cell
    • Our Team
    • Contact
  • اردو ویب سائٹ
Follow US
Archive

ربڑ کے پائپ کے تشدد سے گھریلو ملازم ہلاک، پانچ افراد گرفتار

4 Min Read

July 13, 2022


لاہور کے علاقے ڈیفنس میں مالکان کے تشدد سے ہلاک ہونے والے کم سن گھریلو ملازم کامران کی ہلاکت کے کیس میں پولیس نے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا ہے. ہلاک ہونے والے لڑکے کامران کی عمر تقریبآ بارہ سال تھی جب کہ اس کا چھ سالہ بھی رضوان تشدد سے شدید زخمی ہو گیا تھا.

گرفتار ہونے والوں میں نصراللہ ا سکی بیوی شبانہ ،بہو حنا، اور بیٹے محمود اور ابوالحسن شامل ہیں.

پولیس نے ہلاک ہونے والے لڑکے کامران کی لاش کا پوسٹ مورٹم کروا لیا ہے تاہم رپورٹ آنے میں کچھ دن مزید لگ جائیں گے. تاہم لڑکے کے جسم پر تشدد کے نشانات واضح تھے. تشدد سے زخمی والے لڑکے رضوان کا بھی میڈیکل کروا لیا گیا ہے.
پولیس کے مطابق دونوں بھائی ایک سال سے گھر میں ملازم تھے اور ان کو اکثر مار پیٹ کا نشانہ بنایا جا تا تھا. پولیس کے مطابق دونوں لڑکوں کو صبح سے شام تک کام کروایا گیا اور کھانے کو کچھ نہیں دیا گیا، شام کو بھوک سے تنگ آ کر بھائیوں نے فریج سے کھانا نکال کے کھا لیا. یہ بات پتا چلنے پر ابوالحسن نے ربڑ کے پائپ سے دونوں بھائیوں پر غیر انسانی انداز سے تشدد کیا جس سے دونوں کی حالت غیر ہوگی اور کامران بیہوش گیا. جب کافی دیر تک کامران ہوش میں نہیں آیا تو اس کو قریبی ہپستال لے جایا گیا جہاں پر ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کر دی اور تشدد کے نشانات دیکھ کر پولیس کو اطلاع کر دی. پولیس نے ہسپتال پہنچ کر جب ملزمان سے تفتیش کی تو ان کے جوابات غیر تسلی بخش پا کر پہلے ابوالحسن اور اس کے والد نصر الله کو حراست میں لیا اور بعد ازاں مزید تفتیش پی باقی گھر والوں کو بھی گرفتار کر لیا.

پولیس کے مطابق رضوان کی حالت اب بہتر ہے اور اس کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے اپنی حفاظتی تحویل میں لے لیا ہے. کیس کے تفتیشی افسر سب انسپکٹر اقبال کے مطابق لڑکے کے والدین کو ٹریس کیا جا رہا ہے تاہم ابھی تک نہ والد اور والدہ تک پولیس کی رسائی ہو پائی ہے. تفتیشی افسر کے مطابق اگلے چند گھنٹوں میں وہ دونوں بھائیوں کے والدین کو ٹریس کر لیں گے. ابتدائی اطلاعات کے مطابق تشدد کا نشانہ بننے والے لڑکوں کے والدین کا تعلق بہاولپور کے ایک گاؤں سے ہے اور میں علیحدگی ہو چکی ہے اور لڑکوں کا والد کراچی میں محنت مزدوری کرتا ہے.

پولیس کے مطابق لڑکوں کے والد کے تین نمبرز تھے مگر وہ تینوں ہی نمبرز مسلسل بند جا رہے ہیں.

پولیس نے اس واقعے کا مقدمہ اپنی مدعیت میں درج کر لیا ہے اور ایف آئی مار میں قتل کی دفعہ کے علاوہ فساد فی الارض اور چائلڈ پروٹیکشن ریسٹرکٹشن ایکٹ کی دفعات بھی لگائی گی ہیں. پولیس کے مطابق فساد فی الارض کی دفعہ لگانے کا مقصد جرم کو نا قابل معافی بنانا ہے.

پنجاب کے وزیر داخلہ عطا تارڑ نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ اس کیس کو ایک مثال بنایا جاے گا اور ذمے داروں کے ساتھ کسی قسم کی کوئی نرمی نہیں برتی جا ے گی.

Hundreds of women join protest against extrajudicial killing in Turbat
‘I am being stopped from protests because I say it like it is’: Hidayatur Rehman Baloch
31 papers delisted in KP: journalists say action against dummy outlets
COVID Watch | 18th December 2020
Bill protecting the armed forces from ridicule termed un-necessary
Share This Article
Facebook Email Print
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Follow Us

OUR SOCIALS
Facebook Twitter Instagram Youtube Tiktok Whatsapp

Journalism for Human Rights in Pakistan

Voicepk.net

About Us

Voicepk.net is Pakistan ‘s first digital media platform dedicated to investigating, reporting & broadcasting human rights and legal issues happening in the country.
Read More...

Quick Link
  • Home
  • About Us
  • Our Team
  • Contact
  • Privacy Policy
© 2026. All Rights Reserved by VoicePk.net
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?