تحریر ریحان پراچہ

لاہور

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے صحافی اور اینکرپرسن عمران ریاض خان کی گرفتاری نوٹس لیا ہے جبکہ  ایمنسٹی انٹرنیشنل نے انکی گرفتاری پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے _
دوسری طرف پنجاب کے وزیر قانون محمّد احمد خان کا کہنا ہے کہ صحافی عمران ریاض خان کے خلاف ملک کے خلاف جنگ  چھیڑنے جیسے سنگین الزامات ہیں اور قانون کے تحت انہیں اپنے خلاف درج مقدمات کا عدالتوں میں سامنا کرنا پڑے گا _عمران ریاض خان کے وکلا کی جانب اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست پر عدالت نے انہیں لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دیا ہے_
اٹک پولیس نے اسلام آباد ٹول پلازا سے عمران ریاض کو گرفتار کیا تھا- پولیس کے مطابق عمران ریاض  کے خلاف ایف آئی آر درج ہے جس میں ان کے خلاف ملک کی سالمیت کو خطرے میں لانے کے الزامات ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوۓ وزیر قانون محمّد احمد خان نے کہا  عمران ریاض خان  کے خلاف تعزیرات پاکستان کی شق 121-A کے تحت مقدمات درج ہیں _ان کا کہنا تھا کہ حکومت آزادی رائے پر یقین رکھتی ہے لیکن ان قیود میں جو آئین میں درج ہے _شق 121-A پاکستان کے خلاف جنگ چھیڑنے یا جنگ چھیڑنے کی کوشش کرنے کے مطلق ہے _وزیر قانون محمّد احمد خان کے مطابق عمران ریاض  کی خلاف مقدمہ ان کی حالیہ بلاگ پر بنایا گیا جس میں پاکستان کے سعودی عرب کے تعلقات پر بات کی گئی تھی _انھوں نے   ایف آئی آر کے مطلق مزید تفصیل نہیں دی اور نہ ہی یہ وضاحت دی کہ آیا کے مقدمہ پنجاب کابینہ کے حکم پر درج کیا گیا یا کسی شہری کی درخواست پر_قانون کے تحت شق 121-A کے تحت مقدمہ صرف  پنجاب حکومت یا وفاقی حکومت کی طرف سے ہی دائر ہو سکتا ہے _
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے  چیئرمین سینیٹر ولید اقبال نے  عمران ریاض خان کی گرفتاری کا سخت نوٹس لیتے ہوۓ  وزارت انسانی حقوق سے اس حوالے سے اگلے چوبیس گھنٹوں کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے_
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی  عمران ریاض خان کی گرفتاری پر تشویش ظاہر کی ہے _ اپنے بیان میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے حکومت پر زور دیا کہ وہ اختلافی آوازوں کو سزا دینا بند کریں، جیسا کہ پاکستان میں کئی سالوں سے تشویشناک رجحان رہا ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ
گزشتہ چند ہفتوں میں صحافیوں کو غائب کر دیا گیا اور محض اپنا کام کرنے کی وجہ سے ان پر تشدد کیا گیا۔
پی ٹی آئ کے سربراہ عمران خان نے بھی عمران ریاض خان کی گرفتاری کی شدید مذمّت کرتے ہوۓ کہا قوم کو حکومت کےسامنےجھکانےکیلئےملک فسطائیت کے سپردکیا جارہاہے_انہوں مزید کہا کہ وقت آگیا ہےکہ ہرشخص خصوصاً اہلِ قلم وصحافت  یکجا ہوکر اس فسطائیت کیخلاف کھڑےہوں_

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here