کورونا کی دہشت میں اضافہ: حکومت کا غیر ضروری ٹیسٹس نہ کروانے کی اپیل

1241
چین سے شروع ہونے والا کورونا وائرس اب دنیا کے ١٤٥ ممالک میں پھیل چکا ہے
پاکستان میں اس وقت ١٣٦ افراد میں  کورونا وائرس کی موجودگی کی تشخیص ہو چکی ہے جن میں زیادہ تعداد
صوبہ سندھ سے ہے جہاں تعداد 
خیبر پختون خواہ کے وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے ایک ٹویٹ میں بتایا کے تفتان سے آنے والے انیس میں سے پندرہ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے اور ان افراد کو ڈیرہ اسماعیل خان میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے   
 
کورونا وائرس کی دہشت اس قدر زیادہ ہے کے لوگ اب احتیاطی طور پر بھی اپنا ٹیسٹ کروا رہے ہیں مگر حکومتی لیبز  صرف ان افراد کے ٹیسٹ کرتی ہیں جنہوں نے ماضی قریب میں بیرون ملک سفر کیا ہو 
 
اس لئے عام لوگوں کو ٹیسٹ کروانے کے لئے پرائیویٹ لیبا ٹریوں کا رخ کر رہے ہیں جو کے فی ٹیسٹ ٩٠٠٠ تک چارج کر رہے ہیں.
 
اس حوالے سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی براۓ صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کے لوگ غیر ضروری طور پر ٹیسٹ کروانے سے گریز کریں کیوں کے تشخیصی کٹس ایک محدود تعداد میں درآمد کی جاتی ہیں.
 
ان کا مزید کہنا تھا کے صرف وہ افراد ہی اپنا ٹیسٹ کروائیں جنہوں نے یا خود ماضی قریب میں بیرون ملک سفر کیا ہو یا ان کا کوئی قریبی عزیز باہر سے وطن واپس آیا ہو اور اس میں وائرس کی علامات ظاہر ہوئی ہوں
 
ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ  مہنگے ٹیسٹس کا معاملہ انکے نوٹس میں ہے اور اس حوالے سے جلد ہی ایک ایڈوائزی  جاری کیا جاے گا جس میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لئے چند لیبا ٹریوں کو مختص کیا جاے گا اور ٹیسٹ کی فیس کی بھی حد مقرر کی جاے گی
 
پنجاب میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے حوالے سےڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر ہارون نے بتایا کے اس وقت صوبہ میں ١١٠٠ ٹیسٹ کٹس موجود ہیں اور اس حوالے سے تمام ٹیچنگ ہسپتالوں میں سہولت موجود ہے
 
پشاور سے ہمارے نامہ نگار کے مطابق حکومت نے پرائیویٹ  لیبا ٹریوں کو کورونا کے ٹیسٹ کرنے سے روک دیا ہے اور اس حوالے سے ادارہ براۓ قومی صحت کے تعاون سے خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں
 
بلوچستان سے وائس پی کے ڈاٹ نیٹ کے نامہ نگار کے مطابق کوئٹہ اور تفتان میں مشتبہ افراد کے ٹیسٹ لینے کیلئے لیبارٹریز قائم کی گئی ہیں مگر ٹیسٹنگ کٹس کی قلت ہے اب تک صوبے میں صرف 70 کے ٹیسٹ ہی لئے جاسکے ہیں
کوئٹہ کے قرنطینہ سینٹر میں موجود 500 سے زائد زائرین نے تفتان اور کوئٹہ میں کوراینٹائن مکمل کرلیا مگر تاحال نہ تو انکے حتمی ٹیسٹ لئے گئے اور نہ ہی انہیں گھروں کو جانے کی اجازت دی گئی ہے
 
طبی ماہرین کا کہنا ہے کے عوام الناس کو کورونا وائرس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں اور اس سے بچنے کے لئے بتائی گی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں