بلوچستان سے تعلق رکھنے والی انسانی حقوق کی سرگرم کارکن اور وکیل جلیلہ حیدر کو لاہور ایئرپورٹ حکام کی جانب سے 7 گھنٹے تحویل میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔
پیر کی صبح جلیلہ نے بذریعہ فیس بک پوسٹ دعویٰ کیا تھا کہ انھیں لاہور ایئرپورٹ پر حکام نے اس وقت روکا جب وہ برطانیہ میں ہونے والی ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے روانہ ہونے کے لیے وہاں پہنچیں۔